واہ کینٹ : 09 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنیوالے مجرم ذیشان کوعدالت نے عمر قید اورتین لاکھ روپے جرمانے کی سزا

راولپنڈی(چوہدری افضال گھمن)واہ کینٹ پولیس کی موثر تفتیش، 09 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنیوالے مجرم ذیشان کو معزز عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی، مجرم کو تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی،مجرم نے 09 سالہ بچی کو پلاٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا اورفرار ہوگیاتھا، پولیس نے نامعلوم مجرم کو ٹریس کرنے کے لیے50 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں اورہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے دن رات محنت کرکے مجرم ذیشان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا،واہ کینٹ پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا،موثر تفتیش اورجرم ثابت ہونے پر مجرم کو معزز عدالت سے قرار واقعی سزا ملی،سنگین مقدمہ کے مجرم کی سزا یابی پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیر ہ اظفر،تفتیشی ولیگل ٹیم کو شاباش،ترجمان راولپنڈی پولیس۔۔

کیٹاگری میں : Blog

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں