اسلام آباد(چوہدری افضال گھمن)اسلام آباد میں الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ کرائم رپورٹرز کا اہم ترین اجلاس آج مورخہ 26اکتوبر بروز بدھ منعقد ہوا جس میں محمد ظریف (ہم نیوز) فہد بشیر (آج نیوز) ثاقب سید (پی این این) محمد اویس (سنو نیوز) ناصر بٹ (پبلک نیوز) عاطف عباسی (روز نیوز) صدام مانگٹ (ٹیلن نیوز) رانا عثمان (نیو نیوز) نے شرکت کی اجلاس میں وزارت داخلہ، نادرا، ایف آئی اے سمیت اسلام آباد پولیس اور ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کی بیٹ سے متعلق اہم معاملات خبروں اور ان کے حصول میں روز مرہ مسائل سے متعلق گفت وشنید ہوئی،، اس موقع پر تمام کرائم رپورٹرز نے مل جل کر چلنے کے عظم کا اعادہ کیا اس موقع پر فیلڈ میں نئے آنے والے ورکنگ جرنلسٹ کے لیے سازگار ماحول پیداکرنے کی ضرورت پر دیا گیا جبکہ کرائم رپورٹر کا مشترکہ طور پر کہنا تھا کہ کسی قسم کی شخصی یا تنظیمی اجارہ داری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا ہر شخص اپنے اپنے چینل کی نمائندگی کرتا ہے اور بروقت خبر رپورٹ کرنے کا ذمہ دار ہے تمام اعلی افسران سے یکساں سلوک کے توقع رکھتے ہیں اور اس کے علاوہ ہم اپنی کمیونٹی کے لوگوں کی ہر جائز اور ممکن مدد کے لیے تیار ہیں