اسلام آباد(چوہدری افضال گھمن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما ء اورسابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ہاتھ پاؤں باندھے بغیر جس مرضی پہلوان کو اکھاڑے میں اتار لو، سب کو آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل جائے گا، ایسا بیانیہ اور ماحول بنایا جارہا ہے جیسے ہمیں انصاف نہیں فیور دی جارہی ہے، جاوید ہاشمی نے پہلے ہی بتادیا تھا نواز شریف کو عدلیہ کے ذریعے نکالا جائے گا، عوام نے 21 اکتوبر کو ثابت کردیا ملک کا مستقبل نواز شریف سے وابستہ ہےپاکستان بگاڑنے والے اور ٹھیک کرنے آنے والوں کو ایک لاٹھی سے نہیں ہانکا جاسکتا، ہم اپنا نہیں لیکن قانون اور آئین کا احترام چاہتے ہیں، باوقار ریاست کے طور پر نواز شریف ہی دنیا میں پاکستان کو آگے لیکر جاسکتے ہیں، اداروں سے گزارش ہے کہ خدا کیلئے پاکستان پر رحم کریں، ووٹ کو عزت دیں، جتنا جلدی ہو الیکشن کروائے جائیں، قبولیت پر سودے بازی نہ کی جائے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ جب ہمیں انصاف ملتاہے تو ہمیں لاڈلا کہا جاتا ہے؟ نواز شریف کا پانامہ میں ذکر تھا نہ ان کی کوئی آف شور کمپنی نکلی، ایسا بیانیہ اور ماحول بنایا جارہا ہے جیسے ہمیں انصاف نہیں فیور دی جارہی ہے، جاوید ہاشمی نے پہلے ہی بتادیا تھا نواز شریف کو عدلیہ کے ذریعے نکالا جائے گا ،ان کامزید کہنا تھاکہ اربوں روپےخرچ کر کے سوشل میڈیا ٹیموں کے ذریعے ہمیں چور اور ڈاکو کے لقب دلوائے گئے، سوشل میڈیا پر بالخصوص نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی کہ ایک فرد کے علاوہ سب چور اور ڈاکو ہیں،ہم نے اپنے اوپر مظالم کو بھلا دیا اور ہم وینٹی لیٹر پر پڑی معیشت کو دیکھ رہے ہیں، ماضی میں نون لیگ کی قیادت کو جھوٹے کیسز میں پابند سلاسل کیا گیا، نوازشریف کو نا اہل کر کے پاکستان کی معیشت کو ڈبو دیا گیا، کیا قائد ن لیگ کا پاناما میں ذکر تھا، ہماری پارٹی کے خلاف مہم پر اربوں روپے خرچ کئے گئے،ن لیگی راہنما ءنے کہا کہ ووٹ کو عزت آئین کے احترام میں ہے، پاکستان بگاڑنے والے اور ٹھیک کرنے آنے والوں کو ایک لاٹھی سے نہیں ہانکا جاسکتا، ہم اپنا نہیں لیکن قانون اور آئین کا احترام چاہتے ہیں، کہتے تھے مینارِ پاکستان پر لوگ نہیں آئیں گے، عوام نے 21 اکتوبر کو ثابت کردیا ملک کا مستقبل نواز شریف سے وابستہ ہے، آج کیوں کہا جارہا ہے کہ نواز شریف کو انصاف فاسٹ ٹریک پر مل رہا ہے، ہم پاکستان کو ترقی پر لاتے ہیں ہمیں نکال دیا جاتا ہے، ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے ہم آئین کا تحفظ چاہتے ہیں، پاکستان میں صرف نواز شریف پر اعتماد کیا جا سکتا ہے، لوگوں میں جو فاصلے پیدا کر دیئے گئے انہیں نواز شریف ہی ختم کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کچھ دانشور اور تجزیہ نگار ایسا بیانیہ اور ماحول بنا رہے ہیں جیسے ہمیں انصاف نہیں فیور دی جا رہی ہے، قوم کو یاد ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ نواز شریف کو عدلیہ کے ذریعے نکالا جائے گا، اربوں روپے خرچ کر کے سوشل میڈیا ٹیموں کے ذریعے ہمیں چور اور ڈاکو کے لقب دلوائے گئے، سوشل میڈیا پر قوم بالخصوص نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی کہ ایک فرد کے علاوہ سب چور ڈاکو ہیں، کیا ہمارے ساتھ ناانصافی کو تمام غیر جانبدار تجزیہ نگار اور دانشور تسلیم نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے، ہم آئین کا تحفظ چاہتے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین جسے چور ڈاکو کہتے تھے وہ بھی کہہ رہے انصاف نہیں ہو رہا، انصاف ہر وقت فاسٹ ٹریک پر ہونا چاہیے، ہم وینٹی لیٹر پر پڑی معیشت کو دیکھ رہے ہیں، آج پاکستان کے اندر دو طرح کے طبقوں کو سہولت دی جارہی ہے، ایک عالمی قوت کے اعلیٰ کار ہیں جن کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالا ہوا ہے،میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ باوقار ریاست کے طور پر نواز شریف ہی دنیا میں پاکستان کو آگے لیکر جاسکتے ہیں، اداروں سے گزارش ہے کہ خدا کیلئے پاکستان پر رحم کریں، ووٹ کو عزت دیں، جتنا جلدی ہو الیکشن کروائے جائیں، قبولیت پر سودے بازی نہ کی جائے، جتنا جلدی ہو جن کا مینڈیٹ ہے انہیں آنے دیا جائے