لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر) لالہ موسیٰ کے محلہ اسلام پورہ میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد5ہوگئی،مرنے والوں میں متاثرہ خاندان کے سربراہ محمدنعیم اور اس کے چاربچے شامل ہیں،ایک نوجوان لاہور کے ہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا،تفصیل کے مطابق ایک ہفتہ قبل اسلام پورہ میں آتشزدگی کے باعث آگ لگنے اور چھت گرنے کے واقعہ سے دوبچے موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ گھر کے سربراہ محمدنعیم اور اس کے دوبیٹے اور ایک بھتیجا شدیدجھلس گئے تھے،واقعہ کے دوروزبعد سربراہ گھرانہ محمدنعیم جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 24گھنٹے کے اندر اس کے مزیددوبیٹے طیب اور رحمت اللہ دم توڑ گئے،جبکہ ایک لڑکا عبدالرحمان ولدیت ندیم تاحال لاہور کے ہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاہے،ایک ہی خاندان کے 5افراد کی ہلاکت سے محلہ اسلام پورہ کی فضاسوگوار ہوچکی ہے