لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) کھاریاں پبی کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات،سیالکوٹ کے رہائشی سے گاڑی،نقدی،موبائل فون اور کپڑے وغیرہ چھین لئے گئے،تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کارہائشی رومان اپنی گاڑی ”کیاسپورٹ“ نمبری اسلام آباد640میں اسلام آباد جارہاتھاکہ رکھ پبی سرکار محکمہ جنگلات کے دفتر کے قریب3/4ڈاکوؤں نے روک کر اسلحہ کی نوک پر روک پر کیاسپورٹ گاڑی ،ایک لاکھ 25ہزارنقدی،سام سنگ موبائل،پرس،گاڑی میں موجودپاسپورٹ ودیگرکاغذات وغیرہ چھین لئے گئے،اطلاع ملنے پر سرائے تھانہ صدر سرائے عالمگیرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔