لالہ موسیٰ(کرائم رپورٹر) سٹی پولیس لالہ موسیٰ نے 2منشیات فروش فروشوں کو گرفتار کرکے 10لیٹر شراب اور آدھاکلوسے زائد چرس برآمدکرلی.تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے اے ایس آئی مبشر حسین نے ابوبکر ولدرفیق قوم بٹ سکنہ کریم پورہ سے دوران چیکنگ 10لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی ،جبکہ اے ایس آئی فقرحسین وڑائچ نے سیالوی چوک میں مشکوک شخص کوپکڑ کرتلاشی لی تو اس سے 561گرام چرس برآمدہوئی ،پولیس نے دونوں منشیات فروشوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں.