ورلڈپیس جرگہ پروگرام کے خیبر پختونخوا کے عہدیداروں نےنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(چوہدری افضال گھمن) ورلڈپیس جرگہ پروگرام کے خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل، نئے عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی،اس موقع پر ورلڈپیس جرگہ پروگرام کے خیبر پختونخوا کےنو منتخب صدر زبیر الہی کا کہنا تھا کہ کرپشن فری پاکستان کیلئےپہلے احتساب بعد میں انتخاب ہونے چاہئیں، پاک افواج کے سرپرست عالی اور نگران حکومت نے ملکر بہت کم وقت میں پاکستان کی بحالی کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ہم اسکی تائید کرتے ہیں وطن عزیز گذشتہ کئی عشروں سے مشکلات کا شکارہےتاہم اب ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، ملک کو مشکل سے نکالنے کا سہرا افواج پاکستان کے سربراہ عاصم منیر اور چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی شمشاد مرزا کے سر جاتا ہےجنہوں نے اپنے فرائض منصبی نبھاتے ہوئے پاکستان میں تبدیلی کیلئے نگران حکومت کے ساتھ ملکر ملک کی بہتری کی کوشیش تیز کیں اور ایک صحیح سمت پر ملک کو لے کر چل پڑے ہیں، جرگہ سسٹم ہمارے کلچر کا مفید ذریعہ ہے اور بڑے چھوٹے تمام مسائل نہایت سہولت سے حل کرنے میں جادو کا اثر رکھتا ہے،پنجاب میں یہ جرگہ پنچایت کے نام سے اپنا کام کرتا ہے اور بہت سی پیچید گیوں اور مسائل کے حل کے لیے یہ پنچایت ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے،مزیدورلڈپیس جرگہ پروگرام بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کے خواہاں ہے اورفلسطین اسرائیل جنگ کے لیے اپنے 500 رضا کار بجھوانے کیلئے تیار ہے ،چیف آف آرمی سٹاف اور موجودہ نگران حکومت اس وقت ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے مثبت کام کر رہے ہیںجس کے نتیجے میں بہت جلد ملک میں خوشحالی آئے گی، تبدیلی کے لیے کرپشن فری پاکستان ضروری ہے کرپشن فری پاکستان کیلئےپہلے احتساب بعد میں انتخاب ہونے چاہئیں کیونکہ احتساب بنیادی نقطہ ہے جس پر قائم رہتے ہوئے مزید کرپشن سے بچایا جاسکتا ہے۔

کیٹاگری میں : Blog

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں